مشرق وسطی

جناب حجر بن عدی کے مرقد کی آزادی، شامی فوج کی بڑی فتح

دھشتگردوں کے قبضے کے ۱۸ مہینے بعد شامی فوج نے اس ملک کے شہر ’’عدرا البلد‘‘ میں واقع صحابی رسول (ص) حضرت حجر بن عدی (رہ) کے مزار کو تکفیری دھشتگردوں سے چھڑا لیا۔

المنار ٹی وی چینل کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے تاریخی شہر عدرا جو دمشق سے ۳۵ کلو میٹر شمال مشرق کی طرف واقع ہے کو دھشتگردوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے شامی فوج کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لیے کہ اس شہر کی جانب جانے والی سڑکیں ایسے علاقوں سے گزرتی تھی جہاں جنگل جھاڑیاں اور نشیب و فراز پائے جاتے تھے اور ہمیشہ دھشتگرد کمین لگائے بیٹھے رہتے تھے جو کسی کو بھی وہاں سے گزرنے نہیں دیتے تھے اس وجہ سے ان سڑکوں کو موت کے راستے کہا جاتا ہے۔ لیکن شام کی فوج اور حزب اللہ کے بہادر مجاہدین نے موت کے راستوں کو عبور کر لیا اور دھشتگردوں کو نابود کرتے ہوئے جناب حجر بن عدی کے مرقد کو آزاد کروا لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button