ایران

شام پر حملے اس ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں

تہران نے شام میں پبلک مقامات اور عام شہریوں اور بنیادی اسٹیکچر پر ہونے والے فضائی حملوں کی وجہ سے امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش سے مقابلے کے بہانے شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فوجی حملے میں واضح طور پر عام شہریوں پبلک مقامات اور اس ملک کے بنیادی اسٹیکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ یہ حملے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے اور اس ملک میں فوجی حملے شروع کرنے کا فیصلہ امریکا کاتھا لیکن اس کا خاتمہ اس کے ہاتھ میں نہیں ہو گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، دہشت گردی کے خلاف مقابلے میں شام کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس ملک کا سیاسی مستقبل عوام کے ہاتھ میں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button