عراق

عراق میں داعش نے 280ڈالرمیں لڑکیاں فروخت کرناشروع کیا۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراق کے شہرموصل میں دہشت گردتنظیم داعش نے ازدی خواتین کی سرعام خریدوفروخت کرناشروع کیاہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد داعش نے موصل میں باقاعدہ "السوق السبایا”کے نام سےایک بازارقائم کیاہے جہاں ان کے ہاتھوں گرفتارشدہ ازدی اوردیگرغیرمسلم خواتین اورلڑکیوں کی سرعام خریدوفروخت ہوتی ہیں۔

وہاں کےمقامی لوگوں کاکہناہے اس میں ایک خاتون کی قیمت2لاکھ دینارعراقی اور140امریکی ڈالرتک مقررہے۔
اس حوالے سے کردقبائل نے وزیراعظم حیدرالعبادی سے ان خواتین کودہشت گردتنظیم داعش کے چنگل سے آزادکرانے کی اپیل کی ہے اورکہاہے”ہمارے یہ خواتین خریدوفروخت کے لئے نہیں ہیں”
خیال رہے گذشتہ ماہ اگست میں داعش نے سنجارکے نواحی قصبوں سے بڑی تعدادمیں لڑکیوں کو پکڑے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button