لبنان

لبنان کے عرسال علاقے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک

لبنان کے شمال میں واقع سرحدی شہر عرسال کے اطراف میں جھڑپوں میں اضافے کے ساتھ ہی، اس علاقے میں لبنانی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف وسیع کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دسیوں دہشتگرد عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔ لبنان سے شائع ہونے والے اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ فوج نے اس پہاڑی علاقے میں اپنے حملے تیز کرتے ہوئے عرسال کے اطراف میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام نے تاکید کی ہے کہ حکومت اغواء ہونے والے لبنانی فوجیوں کی رہائی کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لائے گی۔
واضح رہے کہ عرسال میں موجود دہشتگردوں نے اغواء ہونے والے لبنانی فوجیوں کی رہائی کو لبنانی جیلوں قید دہشتگرد گروہوں سے وابستہ عناصر کی رہائی سے مشروط کیا ہے، دہشتگردوں کی شرط کی لبنان کی حکومت نے سخت مخالفت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button