ایران

داعش مخالف اتحاد اقوام متحدہ کے میکنزم سے خارج

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے داعش مخالف اتحاد کو اقوام متحدہ کے میکنزم سے خارج قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے بارے میں کہاکہ اس اتحاد کی قانونی حیثیت کے بارے میں شکوک شبہات پائے جاتے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ داعش مخالف اتحاد کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اس سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سمیت ایران کی اعلی ترین سطح سے بیان کیا جا چکا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے بھی اس سلسلے میں واضح موقف اختیار کیا ۔ مرضیہ افخم نے مزید کہاکہ دہشتگردی سے مقابلے کے سلسلے میں اتحاد کی جانب سے بیان کۓ جانے والے اہداف اس اتحاد کے بعض اراکین کے بعض سابقہ اور موجودہ اقدامات کے منافی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button