انقلاب مارچ کے لیے مجلس وحدت مسلمین بھی مشترکہ جدوجہد میں شامل ہے اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکن انقلاب مارچ میں ہر اول دستہ ثابت ہوں گےڈاکٹر طاہر القادری

علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے لیے مجلس وحدت مسلمین بھی مشترکہ جدوجہد میں شامل ہے اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکن انقلاب مارچ میں ہر اول دستہ ثابت ہوں گے۔موجودہ حکومت جوآئین اور قانون کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اور عوام کو قانون کا سہارا لینے کا درس دیتی ہے مگرملک میں کہیں بھی کوئی بھی ادارہ محفوظ نظر نہیں آتا انہوں نے کہاکہ دس اگست کو یوم شہداء منا رہے ہیں جہاں دعا اور قرآن خوانی ہوگی۔دس اگست کو یوم شہدائکے موقع پر ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔اگر حکمرانوں نے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہتھکنڈوںکے ذریعے روکنے کی کوشش کی تو انقلابی قوم جاتی امراء جا کر یوم شہداء منائیگیڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات کی ہے کہ ٹرانسپورٹر سے بسوں کی چابیاں، ڈرئیوروںکے لائیسنس اور روٹ پرمٹ لے کر ضبط کر رہے ہیںرہے ہیں اور جن ٹرانسپورٹرز نے بیانے لیے تھے وہ واپس کرائے جا رہے ہیںایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی بوکھلاہٹ کا اندزہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر گیا مگرسانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئیء آردرج نہ ہوسکی اس فرسودہ نظام میں رہتے ہوئے عوام کو انصاف ملنا ممکن نہیں ہمارا مشن ایسے فرسودہ نظام کو بدلنا ہے اور یہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی خواہش بھی ہے انہوں نے کہا کہ اب ظالموں پر پرچے درج ہوں گے اور ظلم کرنے پر برابر بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری ٹانگوں اوردل دماغ میں قوت نہیں رہی اب تم ملک سے باگ نہیں سکو گے۔انہوں نے کہا شریف برادران نے ملک میں دہشت گردی کرانے کی انتہا کر دی ملک کا کوئی ایسا حصہ نہیں جہاں لاشیں نہ گرائی گئیں ہوں کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی کی گئی اپنے پیاروں کی لاشوں کو لئے لوگوں کو کئی دن تک سڑکوں پر بیٹھنا پڑاان حکمرانوںکے دور میںروزانہ سو سو لاشیں گرتی رہیں مگر ٹس سے مس نہیں ہوئے۔اب ان ظالموں کو حساب دینا ہو گاانہوں نے کہا کہ اکتیس اگست سے پہلے حکومت ختم ہو جائے گی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت کا حکم وزیر اعلیٰ شہاز شریف نے دیا تھا اب ملک میںدہشت گردی اور کسی مسلک کو کافر نہیں کہا جائے گا اور تکفیریت جرم قرار دیا جائے گا گلگت بلتستان کے عوام کو خوشخبری ہے کہ اُن کومکمل آئینی حقوق دے کر ملک کا پانچواںصوبہ بنایا جائے گا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن حکومت کا ایجنڈا ہے غریب عوام کا ایجنڈا انقلاب ہے اور انقلاب آکر ہی رہے گا۔۔پریس کانفرنس میں مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین،علامہ محمد امین شہیدی،صاحبزادہ حامد رضابھی موجود تھے۔








