شہید عارف امریکہ و اسرائیل کیلئے خوف کی علامت تھے، علامہ ناصر عباس جعفری

05 اگست, 2014 08:53

raja shab1شہید علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امریکہ و اسرائیلی مفادات کے لئے ایک خوف کی علامت تھے، انہوں نے کبھی بھی ظالم قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا، ہمیشہ باطل قوتوں کیخلاف میدان عمل میں اپنا وظیفہ شرعی سرانجام دیتے رہے، وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں اور عالمی استکباروں کو بے نقاب کرنے میں اُن کا کلیدی کردار تھا، آج بھی پیروان شہید عارف پاک سرزمین پر وحدت، اخوت اور اتحاد امت کا پرچم تھامے مادر وطن کی سربلندی کے لئے باطل قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ضلعی سیکرٹری جنرلز سے صوبائی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے محبوب قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، پاکستان کے عوام اب جاگ اُٹھے ہیں اور ملک پر قابض غیر آئینی حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں عوام جانتے ہیں کہ لوگوں کو گمراہ کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اگست اس ملک پر برسوں سے مسلط خاندانی حکمرانی کے خاتمے کا مہینہ ثابت ہوگا۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام اگر جنت البقیع کے سانحے کو بے نقاب کرتا تو آج انہی قوتوں کے پالے داعش دہشت گردوں کو یہ ہمت نہ ہوتی کہ وہ انبیاء کرام اور اصحاب رسولۖ کے مزارات کی توہین کرتے، آج مسلمانوں کی تمام تر مشکلات کے ذمہ دار آل سعود ہیں، جو اقتدار کی ہوس میں امریکی و اسرائیلی گماشتوں کے غلام بنے بیٹھے ہیں، آج غزہ میں کربلا بپا ہے، معصوم بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین صہیونی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں، لیکن ان عرب حکمرانوں نے صہیونیت کی خوشنودی کیلئے خاموشی اختیار کرکے ثابت کر دیا کہ اُن کا اصل آقا امریکہ و اسرائیل ہے۔

10:27 صبح جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔