11 مئی ملت تشیع کیلئے یوم سیاہ تھا، عالمی سازش کے تحت ہم دست و گریباں ہوئے، سید علی الحسینی

05 اگست, 2014 08:51

ali hussaini9شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند علامہ سید علی الحسینی نے کہا کہ گیارہ مئی ملت تشیع کیلئے وہ یوم سیاہ تھا کہ جب عالمی سازش کے تحت ملک کے کئی علاقوں کے شیعان علی (ع) آپس میں دست و گریباں ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ اہلبیت (ع) انوار المدارس کلایہ اورکزئی ایجنسی میں شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی کی برسی کے اجتماع سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج میں تمام معززیں سے یہ شکوہ کرتا ہوں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حالیہ الیکشن میں اس علاقہ میں اختلافات پید ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ گیارہ مئی ہماری ملت کے لئے وہ سیاہ دن تھا کہ جب عالمی سازش کے ذریعے پاکستان کے کئی علاقوں میں ایک مولا علی (ع) کے ماننے والے آپس میں دست و گریبان ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے حالات آپ کے سامنے ہیں، جہاں کسی دشمن اہلبیت (ع) کو جرات نہیں تھی کہ وہ میلی آنکھ سے بھی پارا چنار کو دیکھتا، مگر آج وہ قوم اتنے اختلافات کا شکار ہے کہ نااہل انتظامیہ جیسے چاہے پارا چنار کے عوام سے ناانصافی کرے، ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم علاقے کو اختلافات کا مرکز نہ بنائیں بلکہ آپس کے اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں، کسی بھی فرد کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی بڑے کی توہین کرے اور نہ کسی قوم کے بڑے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عوام پر ظلم کرے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اصل میں انبیاء کے وارث ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ان کی خدمت کریں اور ان کی باتوں پر عمل بھی کریں، آج ان مدارس سے استفادہ کرنا ہر فرد پر فرض ہے۔

11:13 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔