پارچنار:عمائدین کی گرفتار اور عالم دین کی علاقہ بدری کے خلاف طوری قبائل کا دھرنا جاری

04 اگست, 2014 11:23

dharna parachinarپاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں توری قبائل کی جانب سے شیعہ عالم دین کی علاقہ بدری اور مقامی عمائدین کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افراد کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارہ چنار سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی توری قبائل کی جانب سے مطالبات کے حق میں عید الفطر سے ہزاروں افراداحتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہر کے تین مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں اور سکول کے پاکستان کے جھنڈے اور کتابیں لئے ہوئےسکول یونیفا کےساتھ دھرنےمیں شریک ہوئے۔

قبائل کا مطالبہ ہے کہ پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے جامعہ مسجد پارہ چنار کے پیش امام علامہ محمد نواز عرفانی کے علاقہ بدری کے احکامات واپس لیے جائیں اور گرفتار کیے جانے والے قبائلی مشران کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے۔ قبائل نے موجودہ پولیٹکل انتظامیہ کی تبدیلی اور متفقہ انجمن حسینیہ کی بحالی کا بھی مطالبہ توری قبائل قومی کمیٹی کے ترجمان حامد حسین حسینی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئےکہا کہ مقامی انتظامیہ نے عید الفطر کے روز پرامن مظاہرین کے خلاف آنسو گیس استعمال کی اور ہوائی فائرنگ کی جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں حالات پھر سے کشیدہ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے متبنہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو قبائل انتہائی اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔

6:31 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔