سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:آئی ایس پی آر

04 اگست, 2014 11:20

ISPRپاک فوج نے سعودی عرب میں فوجی بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی فوجی نہیں بھیجے گئے اور نہ ہی تعینات کئے گئے ہیں۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاک فوج کے دستے بھیجنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔سعودی عرب میں نہ فوجی بھیجے گئے ہیں اور نہ ہی تعینات کئے گئے ہیں۔واضع رہے کہ پاکستان کے ایک بڑے نیوز پیپر نے اتوار کے روز اول صفحہ پر یہ خبر لگائی تھی کہ داعش کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر سعودی سرحدوں پر پاکستانی و مصری فوج تعینات ہوگئی ہے۔ اس خبر کی پاک فوج نے تردید کردی ہے

4:09 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔