آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر تعزیتی اجتماع

04 اگست, 2014 10:25

sacآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے داعی تھے آپ نے امت مسلمہ کو یکجہتی رواداری کے پیغام کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو سامراجی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ عطاء کیا ، آج مسلمان آپ کی سیرت و کردار اور جرأت و بہادری کی پیروی کریں تو سامراج کی غلامی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ہمیں چاہیئے کہ ان کی تعلیمات اور فکر و فلسفے کو عام کریں تاکہ دنیا اس سے فیضیاب ہو اور مسلم امہ بھی دوسری اقوام کی طرح سر اٹھا کر جی سکے۔بعد ازاں شہید کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علامہ عارف حسین الحسینی کی اتحاد بین المسلمین کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کے فکر و فلسفہ کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

2:54 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔