فروعی اختلافات و انتشار کی سیاست سے امت مسلمہ کونقصان پہنچا،مولانا حسین مسعودی

ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ مسلمانوں کی تباہی اور پستی کی بڑی وجہ ہمارا آپس کا انتشار ہے ۔فیڈرل بی ایریا بلاک 20میں علماء و معززین کے مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک ہوں اور اختلافات بھلا کر یکجا ہو جائیں کیونکہ فروعی اختلافات و انتشار کی سیاست سے امت مسلمہ کو کافی نقصان پہنچا اور ہم اب بھی ایک نہ ہوئے تو مزید مشکلات میں پھنس جائینگے۔اس موقع پر علامہ کرار نقوی، شیخ محمد نجفی ،مولانا نعیم الحسن الحسینی ،علامہ ظہیر عباس عابدی ،مولانا ضامن عباس زیدی ،اظہر عباس زیدی، ڈاکٹر عین الرضا اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے ۔ تقریب میں علامہ سجاد شبیر رضوی ،حیدر شاہ ،علامہ محسن کاظمی ،علامہ اطہر مشہدی،مولانا راحب علی کریمی موسیٰ عابدی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔








