نواز شریف وزارت عظمٰی چھوڑنے کا اعلان کردیں، الطاف حسین

03 اگست, 2014 00:02

نواز شریف وزارت عظمٰی چھوڑنے کا اعلان کردیں، الطاف حسینشیعت نیوز۔ موجودہ حکومت پر سیاسی دباؤ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ایک جانب پی ٹی آئی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا حتمی اعلان کیا جا چکا ہے تو دوسری جانب ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اسی دوران ایم کیو ایم کے قائد نے بھی نواز شریف سے وزرات عظمٰی چھوڑنے کی اپیل کردی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ اگر احتجاجی مظاہروں سے ملک میں جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہو تو وہ اپنے عہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیں۔ ایم کیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ وزیر اعظم آگے بڑھیں اور معاملات کا مثبت سوچ اور گہرائی سے مطالعہ کریں۔ تمام اختلافات دور کرکے نتیجہ خیز بات چیت کی جائے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا خدارا پاکستان کو بچایا جائے اور اگر احتجاج سے نقصان کا اندیشہ ہے تو نواز شریف وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کر دیں اور ہر قسم کی محاز آرائی سے گریز کیا جائے۔

3:57 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔