پاراچنار میں عمائدین کی رہائی کے لئے چوتھے دن بھی دھرنا جاری

02 اگست, 2014 08:19

پاراچنار میں عمائدین کی رہائی کے لئے چوتھے دن بھی دھرنا جاریپاکستان کے قبائلی علاقے پاراچنار میں آج چوتھے دن عوام کا دھرنا جاری۔ پارہ چنار کے لوگ اپنے تین مطالبات کے حق میں مظاہرے کررہے ہیں۔ 

واضح رہے پارا چنار کے عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ سترہ ربیع الاول کو گرفتار کیے گئے عمائدین کو فوری طور پر رہا کیا جائے، موجودہ پالیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود کا تبادلہ کیا جائے اور مرکزی امام بارگاہ کے سابق پیش امام محمد نواز عرفانی پر سے پابندی ہٹائي جائے۔
عید کے دن بھی لوگوں نے مرکزی عیدگاہ سے پالیٹیکل ایجنٹ کے آفس تک مارچ کیا۔ یہاں سے واپسی پر لوگوں نے شہید پارک پہنچ کر دھرنا دیا۔ پہلی رات میں دھرنے میں صرف چند سو افراد شریک تھے لیکن دوسرے روز بدھ کو مرکزی امام بارگاہ میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوگئے۔ دوسری طرف نواحی دیہاتوں سے بھی عوام بڑی تعداد میں دھرنے میں شرکت کرنے پاراچنار شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دھرنے کا آج چوتھے دن ہے۔ حکومت کے ساتھ دھرنا دینے والوں کی مذاکرات کے کئي دور ہوچکے ہیں جن سے کوئي فائدہ نہیں ہوا ہے۔

2:58 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔