نواز شریف کو مینڈیٹ طالبان نے دلوایا ہے، لبرل پارٹیوں پر تو وہ حملے کر رہے تھے، فیصل رضا عابدی

شیعت نیوز۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے انکشاف کیا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے معاملے میں نواز شریف اور شہباز شریف میں شدید اختلاف تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی بھی صورت کارروائی کے حق میں نہیں تھے جبکہ شہباز شریف چاہتے تھے کہ شدت پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، چوہدری نثار علی خان کی ناراضگی کی وجی بھی یہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن شروع ہونے تک میاں صاحبان کو خبر ہی نہیں تھی۔ فیصل رضا عابدی نے الیکشن کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مینڈیٹ طالبان نے دلوایا ہے، لبرل پارٹیوں پر تو وہ حملے کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے طرز ِ سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو ابھی گنتی کے چند دن ہوئے ہیں اور اس میں بھی وہ کسی ایک موقف پر قائم نہیں رہے۔ عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ورلڈ الیون کا مقابلہ مسلم امہ سے ہے، اقوام عالم تمام مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینا چاہتی ہیں اور پاکستان، عراق، شام، بحرین اور فلسطین میں ہونے والی شدت پسندوں کی کارروائیاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔








