یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت اور امریکا و اسرائیل کی مخالفت کا دن ہے، علامہ امین شہیدی

25 جولائی, 2014 23:15

یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت اور امریکا و اسرائیل کی مخالفت کا دن ہے، علامہ امین شہیدیشیعت نیوز۔ کراچی میں عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینی (رہ) کی مناسبت سے تحریک آزادی القدس اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نکالی گئی مرکزی آزادی القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ عالمی یوم القدس مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی حمایت اور امریکا و اسرائیل سمیت تمام ظالموں کی مخالفت کا دن ہے، اقوام متحدہ بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت پر تو خاموش ہے مگر دوسری جانب ظالم صہیونی اسرائیل کی حمایت اور اس سے اظہار یکجہتی کرتا ہے لہٰذا ہم ایسے انسانیت کے غدار اور خائن نام نہاد اقوام متحدہ کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی گئی، سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ ملکر شام میں فتنہ و فساد پیدا کرکے اسرائیل مخالف بشار الاسد حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی تاکہ صہیونی اسرائیل کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے مگر سعودی عرب و اسرائیل کی سازشیں ناکام رہ گئیں۔

12:09 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔