کراچی :دوگھنٹے میں سعودی و اسرائیلی نواز سپاہ صحابہ طالبان کی فا ئرنگ سے چار شیعہ نوجوان شہید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ دو گھنٹے کے دوران سعودی و اسرائیل کی زیر سرپرستی پلنے والے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار شیعہ افراد شہید کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ لیاقت چوک ایف سی ایریا میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی رضا شہید ہوگئے، دوسرے واقعہ میں حسینی مسجد ایف سی ایریا سے متصل ڈرائی کلینر کی دکان پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے افضال علی اور طارق علی شہید ہوگئے۔ تیسرا واقعہ لیاقت آباد مارکیٹ میں پیش آیاکہ جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ذاکر علی شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کے باوجود شیعہ اافراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا، آپریشن کی حیثیت کو مشکوک قرار دے رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج صرف شمالی وزیرستان کے بجائے کراچی میں بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کرے تاکہ کراچی کی عوام کو دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلائی جاسکے۔








