علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت کریم آباد میں فیملی پر فائرنگ میں خاتوں ہما حسین شہید

23 جولائی, 2014 12:06

shaheed plfکراچی میں ایک گھنٹے کے دوران گلشن اور کریم آباد کے علاقے میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے علامہ طالب جوہری کے داماد ایڈوکیٹ حیدر کاظمی اور ہما حسین کو شہید کریدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کریم آباد کے علاقے میں تکفیری دہشتگردوں نے ایک کار ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں کار میں موجود خاتوں ہما حسین شہید ہوگئیں، جبکہ انکے شوہر اور بیٹا زخمی ہیں، دوسری جانب گلشن میں ایڈوکیٹ حیدر کاظمی دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بنے۔

کراچی آپریشن

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں نام نہاد آپریشن کن دہشتگردوں کے خلاف کیا جارہا ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے ،رینجرز پولیس کیوں عوام کو بے قوف بنارہے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے،آج خاتون کی شہادت ان تمام ظالموں کے منہ پر تماچہ ہے، یقیناً ان معصوم انسانوں کا خون ان حکومتی سرپرستوں اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر قہر بن کر ٹوٹے گا۔

وزیرستان طرز آپریشن

شیعان حیدر کرار کا یہ دیرانہ مطالبہ ہے کہ کراچی کی مضافاتی علاقوں سہراب گوٹھ، منگھوپیر، عمر کالونی، سمیت تکفیری مدارسوں کے خلاف وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے، فوجی آپریشن کے بغیرکراچی میں امن کا قیام ناگزیر ہے۔

12:37 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔