کراچی کی بعض مساجد میں داعش کے لئے چندہ کرنے کا انکشاف

08 جولائی, 2014 11:18

darul ulomپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بعض علاقوں کی مساجد میں رمضان المبارک کے موقع پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے موثر ترین شیعہ خبر رساں ادارے شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں تکفیری عناصر کی جانب سے عراق اور شام میں بدامنی پھیلانے والی جماعت داعش کے لئے چندہ جمع کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور بلدیہ ٹاؤن کی تکفیری مساجد میں داعش کے لئے چندہ جمع کرنے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم شہر کے دیگر علاقوں سے بھی داعش کے لئے چندہ جمع کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی جانب سے خلافت کے اعلان کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک پر مشتمل ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں پاکستان بھی داعش کی خلافت کا حصہ قرار دیا گیا ہے

9:49 صبح جولائی 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔