آپریشن ضرب عضب، میرانشاہ میں کاروائی ، طالبان کے ٹھکانوں سے فحش مواد برآمد

شیعت نیوز (میرانشاہ) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، اب تک کی کاروائی میں کئی نامی گرامی طالبان دہشت گرد پاک فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہوچکے ہیں،میرانشاہ اور اس کے گردونواح میں کی گئی پاک فوج کی تازہ کاروائی میں طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جبکہ اس دوران کئی ٹھکانوں سے فحش فلمیں، تصویریں اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان جو کہ اپنے مخصوص اسلام کی ترویج کے لئے بے گناہ عوام کے قتل عام سے بھی دریغ نہیں کرتے، اب ان کے ٹھکانوں سے فحش فلموں اور تصویروں کا برآمد ہونا ان کے دین کو آشکار کررہا ہے، بے شک یہ دین بنی امیہ کا تو ہوسکتا ہے لیکن رسول اکرم (ص) کی تعلیمات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔








