گلگت، اسکردو مسجد کو منہدم کرنے سے روکنے والے جوانوں پر ATA نافذ

01 جولائی, 2014 13:09

GILGT MASJIDاسکردو انتظامیہ نے انڈس ریور ویو پر موجود مسجد اور علم پاک کو گرانے کی کوشش کی تو مقامی جوانوں نے ڈپٹی کمشنر اسکردو کو روکنے کی کوشش کی نتیجے میں نوبت جھگڑے تک آئی۔ اس کے بعد اسکردو انتظامیہ نے جوانوں پر چھ دفعات عائد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں اسکردو تھانے سے گلگت منتقل کیا گیا جہاں ان تمام جوانوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حالیہ ایکٹ بلتستان کی تاریخ کی بدترین مثال ہے۔ اسکردو انتظامیہ اس بات پر بضد ہے کہ اگر مسجد کو گرانے کی اجازت دی جائے تو ان پر لگائی گئی دفعات واپس لی جائیں گی۔ دوسری طرف اسکردو انتظامیہ اخبارات میں بھی اسے لینڈ مافیا کی کارستانی قرار دے رہی ہے جبکہ مسجد کل 10 مرلہ زمین پر مشتمل ہے۔ اس مسجد سے ملحق ایک پولیس آفیسر کی زمین جو کہ مسلسل دریائے سندھ کی طرف تجاوز کر رہی ہے یہ مسجد اسی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔

12:17 صبح جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔