ملکی و غیر ملکی دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے،نواز شریف

01 جولائی, 2014 10:07

nawaz8وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے، اب آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ر رہنے دیں گی۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ائیر چیف سے ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں‌ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں‌ کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی تمام دہشت گردوں‌ کو ختم کرکے دم لیں‌ گے۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کا ملکی دفاع میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انھوں‌ نے کہا کہ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے۔ اب آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ افواج پاکستان دہشتگردوں‌ کا کوئی ٹھکانہ نہیں‌ رہنے دیں گی۔

4:21 شام جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔