یہ وقت جلسے اور احتجاج کا نہیں یکجہتی کا ہے،حامد موسوی

01 جولائی, 2014 09:31

hamid ali shahتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ یہ وقت جلسے جلوس اور احتجاج کا نہیں یکجہتی اوراتحاد کا ہے شیعہ قوم کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی جو دہشت گردی کے خلاف عساکر پاکستان کے آپریشن کو سبوتاژ کرے سیاسی لیڈران وقت کی نزاکت کو سمجھیں حکمران جماعت بھی اپنے ان رہنماؤں کو روکے جن کے بیانات اور اقدامات جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں،قومی اسمبلی و سینیٹ میں مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے قراردادمنظور کی جائے ،خواتین کو ذبح کرنے قبروں کو اکھاڑنے مقامات مقدسہ کو بموں سے اڑانے والے دہشت گردوں کا اصل نشانہ اسلام ہے ،دہشت گرد سنی شیعہ دیوبندی بریلوی کسی کے بھی دوست نہیںاستعماری تربیتی کیمپوں میں پلنے والے دہشت گردوں سے پوری انسانیت کو خطرہ ہے ، آئی ڈی پیز کی مد د و اعانت کیلئے قوم کو اسی ایثار سے کام لینا ہوگا جس کا مظاہرہ اہلبیت رسول ؐنے مسلسل تین دن روزہ کے باوجود اپنا سارا کھانا سائل کو دے کر کیا تھا دشمن عسکری محاذوں پر ناکامی کے بعد سازشوں کا بازا ر گرم کرے گا آئی ڈی پیز کو بھڑکانے کی کوشش کرے گا لہذامتاثرین میں احساس محرومی نہ پیدا ہونے دیا جائے قوم مواخات کے جذبے سے متاثرین آپریشن کی مدد کرے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ذیلی شعبہ جات کے سربراہان و نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سربکف افواج اور اپنا گھربار چھوڑنے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے آزمائش کے مراحل میںزندہ قومیں اپنی عساکر کے حوصلے بڑھاتی ہیں ۔سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ انبیاء و مرسلین نے اللہ کی پہچان آثار سے کرائی ،انبیائے ماسلف و صالحین کی یادگاریں بھی ان کے آثار ہیں بزرگان دین کے آثار کو قرآن نے شعائر اللہ قراردیا ہے دشمنان اسلام ایک منظم سازش کے تحت آثار دینیہ کو مٹا دینا چاہتے ہیں اقوام متحدہ،اوآئی سی ، عالمی ادارے اور مسلم حکمران مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

2:07 شام جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔