پاکستان

آپریشن ضرب عضب : تازہ کارروائی میں مزید 23تکفیری دہشتگردواصل جہنم

halyاسلام آباد: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ‘ضرب عضب’ کے دوران پاک فوج کی کارروائی میں مزید 25 تکفیری دہشتگرد واصل جہنم  ہو گئے ہیں۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آڑ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو رات گئے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے مشرق میں زرتاتانگی کے پہاڑی علاقے میں پاک فوج کے کوبرا گن شپ پہیلی کاپٹروں نے عسکریت پسندوں کے مواصلاتی مرکز پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15تکفیری دہشتگرد واصل جہنم ہو گئے۔
اسی دوران پاک فوج نے میران شاہ سے میرعلی جانے والی سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کرنے والے ازبک عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کردیا۔
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں اُن رہائشی علاقوں کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے، جہاں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق ان علاقوں سے عسکریت پسندوں کے فرار کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میران شاہ اور غلام خان کے علاقوں سے شہری آبادی کے انخلاء کا آغاز جمعرات کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے باعث نقل مکالنی کرنے والے افراد کو خوراک اور ادویات کے ساتھ ہر قسم کی انتظامی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید براں بنوں کے علاقے میں ایک آئی ڈی پی کیمپ بھی قائم کردیا گیا،جبکہ سیدگی پوسٹ پر رجسٹریشن پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کرکے 20 کردیا گیا ہے، جن میں سے دس مروں اور دس خواتین کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔
شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

متعلقہ مضامین

Back to top button