پاکستان

مشرف، طاہر القادری اور الطاف حسین ملک کو اسلامی مملکت بنا سکتے ہیں، مولانا عون نقوی

aun naqviاداراہ تبلیغ اہلیبت علیہ سلام کے سربراہ مولانا عون محمد نقوی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو چاہیے کہ وہ علامہ راجہ ناصر عباس ،علامہ ساجد نقوی اور علامہ حامد موسوی سے محبت بھرے رابطے بڑھائیں اور اس ملک میں حقیقی جمہوری و اسلامی انقلاب لائیں، شیخ رشید کا ٹرین مارچ انقلاب کی ابتدا ہوگا، 2015 میں ملک میں انقلاب آجائے گا،انہوں نے کہا کہ حکمران پرویز مشرف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے انہیں آسان راستہ مل جائے گا۔ طاہر القادری ، پرویز مشرف اور الطاف حسین ہی اس ملک کو جمہوری ، اسلامی اور فلاحی مملکت بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہرالقادری پاکستانی عوام کی امید بن کر آرہے ہیں ان کے نظریات زمینی حقائق کے مطابق ہیں کیونکہ یہاں جمہوریت کی بات کرنے والے جمہوریت سے واقف نہیں ہیں وہ صرف جمہوریت کے نام پر مال بٹور رہے ہیں اگر وہ واقعی جمہوریت کے دعویدار ہوتے تو ملک میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کراتے۔ موجودہ جمہوری نظام مارشل لاء سے بدتر ہے عوام موجودہ و سابق حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں اور وہ پرویز مشرف کا دور یاد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button