پاکستان

تافتان اور کراچی حملہ پر علامہ راجہ ناصر کی مذمت طالبان کے خلاف آپریشن کا مطالبہ

rajaمجلس وحدت المسلمین کے سیکرئٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ تافتان اور کراچی ائیرپورٹ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں تکفیریوں اور طالبان کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیر ستان میں ایئر اسٹرائک کے نتیجے میں ملک دشمن دہشت گردوں کو واصل جہنم کی جایا ہے ، اسی طرح کوئٹہ تفتان روٹ پر موجود دہشت گردو ں کے ٹھکانوں پر پھر بھی فضائی بمباری کی جائے ، کراچی ایئرپورٹ اورتفتان بارڈر سانحہ ایک ہی گروپ آف کمپنیز کی کارستانی ہے۔

واضع رہے کہ ایک ہی دن کراچی اور تافتان میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں معصوم بے گناہ انسانوں نے جام شہادت نوش کیا،جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 10 دہشتگرد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button