سانحہ تافتان اور کراچی ائیر پورٹ پر حملہ حکومت پاکستان کی مذاکراتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ اطہر عمران

09 جون, 2014 08:44

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تافتان میں زائرین کی بس پر حملہ اور کراچی کے ائیر پورٹ پر حملہ نواز حکومت کی مذاکراتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں کراچی سے لے کر کوئٹہ ، پاراچناراور گلگت بلتستان میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور یہ نااہل حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اطہر عمران نے تافتان میں ۲۵ سے زائد مومنین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سر زمین ملت تشیعُ پر تنگ کی جا رہی ہے ، آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعہ قوم کا خون بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سانحہ تافتان کے خلاف احتجاجی تحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ ہم کل سے پاکستان بھر میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مظاہروں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہیں ۔

9:48 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔