پاکستان

کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون پر طالبان کا حملہ، اے ایس ایف اور رینجرز کی جوابی کاروائی جاری

کراچی ائیرپورٹ ٹرمینل ون پر طالبان کا حملہ، اے ایس ایف اور رینجرز کی جوابی کاروائی جاریشیعت نیوز (کراچی) کراچی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ جناح ٹرمینل ون پر طالبان دہشت گردوں نے دستی بموں اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے ان حملوں کے بعد رینجرز اور ائیرپورٹ پولیس نے جوابی کاوائی شروع کرتے ہوئے ٹرمینل کو گھیرے میں لے لیا ہے، اطلاعات یہ ہیں کہ دس سے بارہ طالبان دہشت گرد ٹرمینل ون میں کھرٹے ایک طیارے میں داخل ہوگئے ہیں تاہم رینجرز اور اے ایس ایف جوابی کاروائی جاری رکھتے ہوئے متاثرہ علاقے کوگیھرے میں لے رہی ہے، دوسرئ جانب آرمی کے کمانڈوز کو بھی مدد کے لئے طلب کرلیا گیا ہے۔

کراچی جیسے بڑے تجارتی مرکز میں بین الاقومی ہوئی اڈاے جیسے حساس مقام پر دہشت گردوں کا کھلے عام گھس جان سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر دہشتگردوں کی جانب سے طمانچہ ہے۔ نام نہاد آپریش آخر کس کے خلاف کیا جارہا ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button