پاکستان
حکومت کالعدم تحریک طالبان کیخلاف واضح اسٹینڈ لینے سے ڈرتی ہے، محمود شاہ
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمود شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور حکومت اس حوالے سے واضح اسٹینڈ لینے سے ڈرتی ہے۔ نجی ٹی کے پروگرام میں انھوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کا شوق پورا کر لے لیکن ایک ٹائم لائن بھی دے، اس طرح کی صورتحال دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی رہی ہے، جہاں پر حالات کی بہتری میں کئی کئی سال لگے ہیں۔ ٹی ٹی پی کا محسود قبائل سے اتحاد تھا اور ٹی ٹی پی کی لڑائی حکومت پاکستان سے تھی۔ ٹی ٹی پی کمزور ہوچکی ہے، پہلی مرتبہ ٹی ٹی پی کی قیادت محسود قبائل کے ہاتھ سے نکلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان آپس میں تقسیم ہوگئے ہیں، اب سجنا گروپ سے مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں، فضل اللہ گروپ سے نہیں۔