پاکستان

شہداءکوئٹہ کو خون رنگ لے آیا، آئندہ ماہ زائرین کے لیئے سمندری جہاز چلایا جائے گا

imam hussain karbalaوزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر آئندہ ماہ عازمین زیارات کو بحری راستہ سے ایران پہچایا جائیگا، کروز سروس کے ذریعہ چاہ بہار سے مقامات مقدسہ تک سہولیات کی فراہمی کیلئے وزارت خارجہ اور ایرانی حکام میں بات چیت جاری ہے،سمندر کے ذریعے سفر میں 48گھنٹے صرف ہوں گے، اس سفر کے دوران فی کس 120کلو وزن ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ وزارت خارجہ کے مطابق بحری سفر کے کرائے ہوائی سفر کی نسبت کم ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل زیارات کے لئے باراستہ روڈ کوئٹہ تا تافتان بس میں سفر کیا جاتا تھا، مگر بلوچستان میں مستونگ اور اس کے اردگرد سعودی دہشتگردوں نے قبضہ کرکے زائرین پر حملے کرنا شروع کردیئے تھے ، ان حملوں میں سیکڑوں زائرین شہید ہوچکے ہیں۔ ان شہادتوں کے خلافت ملت جعفریہ نے ملک بھر میں دھرنے دیکر پاکستان کو ملفوج کردیا تھا، اس پریشر میں وزیر اعظم نے متبادلہ راستہ دینے کا وعدہ کیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button