کراچی، نمائش چورنگی پر شیعہ نسل کشی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی علامتی دھرنا شروع

شیعت نیوز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت نمائش چورنگی پر شیعہ نسل کشی کیخلاف علامتی احتجاجی دھرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔ احتجاجی دھرنے میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، اصغر عباس زیدی، محمد حسین جعفری، انجینئر رضا نقوی سمیت دیگر علمائے کرام و تنظیمی ذمہ داران موجود ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں مرد و خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود ہے۔ علامتی دھرنے میں شرکاء پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دھرنے میں شہداء کے خانوادوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ احتجاجی علامتی دھرنا ابھی جاری ہے اور شرکاء کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔








