شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری ، 60سےزائد دیوبندی دہشتگرد واصل جہنم

21 مئی, 2014 08:48

mir aliشمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی اور بویا میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیرملکیوں سمیت 60 سے زائد دیوبندی دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے، میران شاہ اور میر علی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی رات تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر کی گئی۔ میر علی میں حسو خیل، ایسوڑی، حرمز اور موسکی جبکہ تحصیل بویا کے علاقوں دیگان اور لانڈمحمدخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی، کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت درجنوں شدت پسند مارے گئے اور کئی ٹھکانے تباہ ہوئے۔ صبح سویرے میران شاہ اور میر علی کے مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی تاہم اس میں اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

7:40 صبح نومبر 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔