پاکستان

جیو نے معافی مانگ لی، اب گھنائونی سازشوں کو بند کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

sajuشیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی شاہ نقوی نے گذشتہ روز جامعہ جعفریہ جنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیو انتظامیہ نے نادانستہ غلطی سرزد ہونے پر بحکم قرآن بحوالہ سورۃ النحل آیت نمبر 119 پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالٰی، نبی کریم ؐ اور اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہا کے حضور معافی مانگنے کے علاوہ امت مسلمہ سے بھی معافی طلب کرکے اپنی بخشش و مغفرت کی راہ ہموار کرلی ہے، جیو نیوز کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک کے دیگر مختلف ٹی وی چینل اب انہی گستاخانہ کلپس کو بار بار دکھا کر اہل بیت اطہار (ع) کی شان میں گستاخی اور توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ لہٰذا اب ان گھناؤنی سازشوں کو بند کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button