پاکستان

علامہ عباس کمیلی نے جیو کے معاملے پر میر شکیل الرحمان کی معافی کی درخواست مسترد کردی

abbaskumailiذرائع نے خبر دی ہے کہ جنگ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان نے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور مارننگ شو میں نشر ہونے والے توہین آمیز مواد پر غیر مشروط معافی کی درخواست کی ہے۔ اس پر علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ان کے ادارے کیلئے کچھ نہیں کر سکتے، کیوں کہ یہ اللہ کی حدود کا معاملہ ہے، اس سلسلہ میں ایک انسان کچھ نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق، میر شکیل الرحمان نے تقریباً نصف گھنٹہ تک ٹیلی فون پر بات کی اور کوشش کی کسی طرح سے علامہ کمیلی مان جائیں تاہم وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمان نے کئی مذہبی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے لیکن وہ کوئی ریلیف لینے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں جیو کی نشریات بند ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button