پاکستان
پچھلے تین سالوں میں 950 افراد فرقہ واریت کی بیھٹ چڑھے،وزارت داخلہ
شیعت نیوز (اسلام آباد) وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، پچھلے تین سالوں میں 950 سے زائد لوگ فرقہ ورانہ حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ خطرناک بات یہ ہے کہ اس رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت ان واقعات کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2011 میں فرقہ ورانہ حملوں میں197 ، 2012 میں 370 جبکہ گزشتہ سال 2013 کے دوران 387 افراد ہلاک ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ فرقہ ورانہ ہلاکتوں میں صوبہ بلوچستان 528 ہلاکتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ماضی قریب میں شیعہ ہزارہ برادری کے خلاف سب سے زیادہ سنگین حملے ہوئے۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے، جہاں وزارت داخلہ کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد 207 ہے۔ اس کے بعدپنجاب (86)، گلگت-بلتستان (62)، فاٹا (62) اور خیبر پختونخوا (22) جبکہ اسلام آباد میں تین ہلاکتیں ہیں۔