علامہ شبیر میثمی،رضی جعفر اور ناظر تقوی نے جیوکی معافی قبول کرلی، قوم تاہم سراپا احتجاج

جیو کے انٹرٹینمنٹ چینل کے ایک متنازع اوراہلبیت (ع)کی شان میں توہین آمیز مارننگ شور اُٹھو جاگو پاکستان کے خلاف گذشتہ دو روز سے پاکستانی مسلمانوں سراپا احتجاج ہیں، پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو فوری طورپر پاکستان میں بند کیا جائے،آج بروز جمعہ بھی سنی تحریک ، سنی اتحاد کونسل اور دیگر شیعہ جماعتوں کی جانب سے بعد نماز جمعہ اہلیبت (ع) کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ان مظاہروں میں تمام مقررین کا یہی مطالبہ تھا کہ جیو ٹیلی ویژن کو بند کیا جائے، دوسری جانب اس متنازع معمالے پر کیبل آپریٹر ایسوی ایشن اور جیوگروپ کے نمائندگان کے درمیان کراچی پریس کلب میں تلخ کلامی اور ہاتھ پائی بھی ہوئی،تاہم جیو نے بحثیت ادارہ معافی مانگ لی ہے لیکن عوام نے اس معافی کو رد کردیا ہے۔
دوسری جانب جنگ گروپ نے مولانا طاہر اشرفی، مفتی نعیم ، علامہ شبیر میثمی، علامہ رضی جعفراور علامہ ناظر تقوی سے اپنی حمایت میں بیان جاری کروائے ہیں جس پر دونوں مکاتب فکر کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے، عوام کا کہنا ہے یہ عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں، ان علماءکرام کا کہنا تھا کہ ادارے نے معافی مانگ لی تو اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں بناتا، لیکن عوام نے ان علماءکے اس موقف کو رد کرتے ہوئے آج ملک بھر میں جنگ گروپ کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کیے اور اسکی بندش کا مطالبہ کیا۔








