الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کیا جائے ۔علامہ عباس کمیلی
جعفریہ الائینس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائند الطاف حسین جو کہ پیدائشی پاکستانی ہیں کو قانون کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کیے جائیں اور اس سللے میں مزید تاخیر سے کام نہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو بعض حکومتی اور سیاسی زعماء مطالبہ کرتے ہیں کہ الطاف حسین پاکستان میں آکر سیاست کریں برطانیہ میں بیٹھ کر نہیں اور جب وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ان کو سفری دستاویزات ہی جاری نہیں کی جارہی جوکہ ان کا بنیدی حق ہے علامہ کمیلی نے مزید کہا کے حیرت کی بات ہے کہ یہ ایک طرفتو الطاف ھسین کے پاکستان آنے سے خطرہ محسوس کر کے روکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور دوسری طرفسابق صدر پرویز مشرف جو کہ مفرور ملزم یا سزا یافتہ نہیں اپنے علاج اور والدہ کی عیادت کیلے ملک سیے باہر جانے سے روکا جارہا ن دونوں حضرات کے لییے متضاد حکمت عملی کو اپنا یا جارہا ہے موجودہ سیاستدانوں سے انجانہ خوف ہے