پاک فوج نے وادی تیراہ کو تکفیری دہشتگرد ٹولہ طالبا سے پاک قرار دیدیا
پاک فوج نے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کو طالبان دہشتگردوں سے پاک قرار دے دیا۔ بے گھر افراد کو علاقے میں واپسی کی ہدایت ٗ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ 7مئی سے شروع ہوگا اور 5 جون تک واپسی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کو طویل آپریشن کے بعد شدت پسندوں سے پاک کرالیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیاگیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دے دی ہے بے گھر کی واپسی کا پہلا مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا اور5 جون تک تمام متاثرہ خاندانوں کو ان کے گھروں میں دوبارہ آباد کردیاجائیگا۔ اس حوالے سے 4 مختلف مقامات پر رجسٹریشن سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں وادی تیراہ کے بے گھر افراد 3 سال بعد اپنے گھروں کو لوٹیں گے ۔ متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے 6 ماہ کا مفت راشن بھی فراہم کیا جائیگا اور آپریشن کے دوران ان کے گھروں کو پہنچنے والے نقصان سمیت دیگر مالی نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائیگا ۔