مولاناسمیع الحق طالبان کو جنگ کی تیاری کیلئے وقت دینے میں کامیاب رہے ہیں:ثروت اعجازقادری

30 اپریل, 2014 10:25

sarwetسربراہ سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ قوم کی والہانہ محبت نے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیے ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اور آئی ایس آئی کو منصوبے کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔ہندوستانی میڈیا پاکستان کی بجائے اپنے ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ دے ۔گرمیوں کے آغاز میں ہی ہوشربالوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔مہنگائی اوردہشتگردی کی چکی میں پسی عوام کوبیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے نفسیاتی مریض بنادیاہے۔عوام کی تکالیف کا ازالہ صرف بیانات اور تقریروں سے نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔سینئرصحافی حامد میر پر حملے کے اصل ملزمان کی تلاش کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال میں لائے جائیں اور جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے اصل حقائق قوم کے سامنے پیش کیے جائیں۔آزادئ صحافت کے نام پر پاک فوج کیخلاف الزام تراشی کی بجائے عدالتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ راولپنڈی پریس کلب میں ورکرزتربیتی کنونشن سے مواصلاتی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات محض ڈھونگ ہیں۔مولاناسمیع الحق طالبان کو جنگ کی تیاری کیلئے وقت دینے میں کامیاب رہے ہیں۔قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں صرف کمیٹی کمیٹی ہی کھیل رہی ہیں جبکہ دہشتگردبلاخوف وخطرپورے ملک میں خون کی ندیاں بہارہے ہیں۔قوم کو مزید بیوقوف بنانے کی بجائے وزیر اعظم مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرکے فوجی آپریشن کی اجازت دیں۔ فوج کے وقار کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اداروں کے درمیان ٹکراؤ قومی مفاد میں نہیں۔ حکومت حکمت و تدبر سے مسئلہ حل کرے۔وزیراعظم سول ملٹری تعلقات کے تناؤ کو ختم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاپتہ افرادکے لواحقین پر تشددریاستی دہشتگردی ہے۔صدر،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ آمنہ مسعود جنجوعہ سمیت بزرگ خواتین پر پولیس تشدد کانوٹس لیں۔ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔ پر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ۔تشدد کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی پالیسی اختیار نہ کی جائے۔سُنی تحریک کراچی کے سابق امیربلال سلیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاداہلسنّت کیلئے سربراہ سُنّی تحریک ثروت اعجازقادری کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔اہلسنّت کیخلاف سازشوں کامقابل کرنے کیلئے کارکنان مرکزکی پالیسی پر گامزن رہیں۔ ثروت اعجازقادری کی قیادت میں حقوق اہلسنّت کی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

9:45 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔