لیاری میں پولیس مقابلہ کالعدم لشکرجھنگوی کا کارکن ہلاک

26 اپریل, 2014 09:18

liyariلیاری میں رات گئے پولیس اوررینجرز کے ساتھ مشترکہ مقابلے میں کالعدم لشکرجھنگوی کا کارندہ ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلری تھانے کی حدود دریا آباد گلی نمبر9میں رات گئے پولیس اور رینجرزکے ساتھ مشترکہ مقابلے میں کالعدم لشکرجھنگوی کا کارندہ نوشاد علی شیخ ولد ثناء اللہ شیخ ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرعلاقے کا گھیرائوکیا تھا۔

12:06 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔