پاکستان

رہبر معظم تشیع پاکستان کے باہمی جھگڑوں پر سخت نالاں ہیں، علامہ مہدی شیرازی

mehdi shahرہبر معظم امام سید علی خامنہ ای کی خواہش ہے کہ تشیع پاکستان آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں۔ آپسی جھگڑے اور اختلافات تشیع کی کمزوری کا باعث بن رہے ہیں۔ تشیع کو اہل تسنن کے ساتھ بھی پیار و محبت اور امن و آتشی کے ساتھ رہنا ہوگا تاکہ استعماری سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا مہدی رضا شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید تجمل نقوی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ مقام معظم رہبری امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے القائم ٹرسٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ رہبر معظم تشیع پاکستان کے آپسی جھگڑوں پر سخت نالاں ہیں، تشیع کو آپسی جھگڑوں کو بھلا کر مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button