گذشتہ انتخابات میں پی پی کی ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی بھرپور کوشش تھی، فیصل رضا عابدی

19 اپریل, 2014 08:30

faisal45پاکستان پیپلز پارٹی کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے ایک نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے گذشتہ عام انتخابات سے قبل بھرپور کوشش کی کہ پیپلز پارٹی کا انتخابی اتحاد مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سے ہو جائے تاکہ ملکر کر تکفیری سوچ اور انتہاءپسند جماعتوں کا راستہ روکا جا سکے مگر میری اس کوشش کو پیپلز پارٹی کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں اور شدت پسند مائنڈ سیٹ کے افراد نے ناکام بنا دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 5 سال تک انہوں نے پی پی پی کی حکومت کا میڈیا اور ہر میدان میں دفاع کیا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انتہاپسند اور ملک دشمن مائنڈ سیٹ کی منشا اور دباؤ میں آ کر میرے راستے روکنے کی کوششیں کی گئیں اور میری اپنی جماعت نے میرا ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ عملی سیاسیت میں حصہ لینے کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے عوامی حقوق کیلئے عملی جدوجہد شروع کرینگے۔

10:46 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔