پاکستان

شیعہ ووٹوں سے اقتدار کے مزہ لوٹنے والی پیپلز پارٹی نے فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ طلب کر لیا

faisal abidi5اسلام آباد: (شیعت نیوز)  ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے پارٹی قیادت کے حکم پر طلب کیا ہے۔ شیعہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ پارٹی کی پالیسی کیخلاف بیان بازی کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ نے جاری کیا جس میں سینیٹر فیصل رضا عابدی سے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس پارٹی کی قیادت، پارٹی پالیسی اور آئین پاکستان مخالف تقاریر پر جاری کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button