پاکستان

شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرنیوالے اور تکفیری دونوں کی سازشوں کو ناکام بنادینگے، علامہ ساجد نقوی

sajidnaqviشیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرنیوالے اور تکفیری دونوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاو الدین موجیاں والہ میں جامعہ حیدریہ کےسالانہاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے معاملات میں ہر کسی کی تقلید کرتے ہیں لیکن دین کے معاملے میں مجتہدین کی مخالفت کرتے ہیں، میں نصیحت کرتا ہوں کہ حسن سلوک اور محبت کے ساتھ لوگوں کو دین کی طرف راغب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے دو طرح کی مشکلات کا سامنا ہے، ایک یہ کہ کچھ لوگ شیعہ کے روپ میں اسلام کو مسخ کرتے ہیں اور دوسرا یہ کہ تکفیری مسخ شدہ اسلام کو شیعت سے منسوب کرتے ہیں۔ لیکن ہم انشاء اللہ اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وحدت امت کے لئے کوشش کرنا میرے منصب کا تقاضہ ہے، ہم نے اس اتحاد کے ذریعے تشیع کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اجتماع سے جامعہ حیدریہ کے پرنسیپل مولانا ملک عابد حسین، مہر فیاض عباس سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button