پاکستان

موجودہ حکومت طالبان کی شریعت کے نفاز کے لئے کام کر رہی ہے – فیصل رضا عابدی

faisal abidi5یہ الیکشن طالبان اور طالبان نواز جماعتوں نے مل کر لڑا ہے – یہ بارودی (تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، نواز لیگ ) سارے ایک طرف ہوگیے ہیں اور درودی دوسری طرف ہیں – الیکشن سے پہلے ہی طالبان نے نواز لیگ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف پر کوئی حملہ نہیں کیا جب کہ طالبان مخالف جماعتوں پر حملے کیے گیے – میں شیعہ ہو کر پاکستان کے حنفی مکتب کی بنیاد پر بناے گیے آئین کی حفاظت کی قسم کھاتا ہو جبکہ طالبان کی شریعت کو میں سختی سے مسترد کرتا ہوں – طالبان کے گروہ ہر علاقے میں موجود ہیں جس میں ان کو دیوبندی تکفیری مدرسوں کی حمایت حاصل ہے – اور طالبان کا مقصد صرف مزارات کو تباہ کرنا ہے – کیوں کہ یہ مزارات کے دشمن ہیں حکومت میں بیٹھی ہوئی ساری جماتیں طالبان کی نمائندہ جماتیں ہیں اور ان کا مقصد صرف طالبانی طرز کی شریعت کا نفاز ہے جس کے لئے یے کام کر رہے ہیں اور طالبان کی خوشنودی کے لئے یہ پاکستانی عوام کے قاتلوں کو معاف کرنے پر بھی تیار ہیں –
حکومت کی جانب سے طالبان کے قیدیوں کو آزاد کرنا اور پھر کہنا کے حکومت چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث طالبان کو آزاد کر رہی ہے – اس حکومت کی یہ ڈیوٹی ہے کہ انہوں نے جیل میں موجود تمام طالبان لشکر جھنگوی کے تکفیری دیوبندی قیدیوں کو رہا کر کے شام بھیجنا ہی جس کے پیسے اس حکومت نے سعودی عرب سے لیے ہیں – عورتوں اور بچوں کی آزادی کے نام پر شروع ہونے والا ڈرامہ جو کہ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ عورتوں اور بچوں کو کبھی گرفتار کیا گیا ہو – یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج پر حملے کرتے ہیں یا حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں – پاکستان کی جیلوں میں گھریلو جھگڑوں میں ملوث لوگ تو قید ہیں لیکن طالبان کو چھوڑا جا رہا ہے – حال ہی میں طالبان کی جانب سے دھمکی موصول ہونے کے بعد حکومت نے خوف زدہ ہو کر طالبان کمانڈر رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا – شام کی جنگ کے لئے اربوں کو ان قیدیوں کی ضرورت ہے ، وہ ان کو سورما مانتے ہیں جب کہ انہوں نے صرف نہتے بے گناہوں کا قتل کیا ہے – اصل جنگ ان کو شام جاکر اندازہوگا کہ کیسے لڑی جاتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button