پاکستان

گزشتہ 3ماہ میں 72شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔سندھ حکومت شیعہ نسل میں براہ راست ملوث ہےعلامہ مختار امامی

mukhtar-imamiحکومت سندھ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی نا اہل وزیر اعلیٰ سندھ کو بر طرف کیا جائے
۔کراچی شیعہ ڈاکٹر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ کی ممت کرتے ہیں،ڈاکٹر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ قومی نقصان ہے ۔ گزشتہ 3ماہ میں 72شیع افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔سندھ حکومت شیعہ نسل میں براہ راست ملوث ہے ۔ان خیلات کا اظہار علامہ مختار امامی نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے شیعہ ڈاکٹر قاسم کے قتل کے خؒ اف اپنے مذمتی بیان میں کیا
ان کا کہنا تھا کہ شہر قائدمیں روزانہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر حکومت سندھ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے جھوٹے دعوئے کر رہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے در حقیقت کالعدم جماعتوں کے دفاتر اور اُن کے رہنماؤں کو سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں شہر کی عوام میں کالعدم دہشتگرد رہنماؤں کو عوامی رہنماء کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے چیئر مین بلاول بھٹو کی پالیسی سے بھی روح گردانی کررہے ہیں پیپلز پارٹی سندھ میں موجود قائم علی شاہ اور خورشید شاہ جیسی کالی بھٹروں نے سندھ میں کالعدم جماعتوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جس کی بنا پر ان دہشتگرد گرہوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی شیعہ افراد کے قتل میں ملوث کسی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے ، 3ماہ میں اب تک 72شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا علامہ مختار امامی کاکہنا تھا کے عالمی استعماری طاقتوں کے ایماء پرملکی حالات خراب کئے جارہے ہیں نواز اور پی پی حکومت کے گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں اب تک کتنے مظلوم عوام موت کی نیند سو چکے ہیں اور مسلسل دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ شہرمیں موجود کالعدم جماعتوں کو تحفظ فراہم کر نا چھوڑ دیں اور قانون نافذ کر نے والے ادارے مذہب کے نام پر قائم مدارس جو کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں کہ خلاف ٹھوس قانونی کاروائی علم میں لائیں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا ڈھونگ رچانابند کریں اورملک و قوم کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرقاسم سمیت شیعہ علماء ،اکابرین اور تاجروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button