پاکستان

پاکستانیوں کی اکثریت طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

hamidrazaچیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مذاکرات مخالفین پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں نظر ڈالیں اور حکیم اللہ محسود اور طالبان سے اپنے ذاتی روابط کی وضاحت کریں ۔چند جانیں بچانے کی باتیں کرنے والا وزیر داخلہ 60 ہزار پاکستانیوں کے قتل کی بات کیوں نہیں کرتا۔ پاکستان کی اس سے زیادہ اور بد قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ طالبان کی سوچ اور فکرر کھنے والا اس ملک کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔ نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کا نوٹس لیں ۔ چوہدری نثار کواگر مذاکرات کی وکالت کا اتنا ہی شوق ہے تو چکری کا حلقہ چھوڑ کر وزیرستان میں جاکر الیکشن لڑ یں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو یہ بات معلوم ہونی چاہیئے کہ پاکستانیوں کی اکثریت طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتی ہے اور اگر وزیر داخلہ کو غلط بیانی کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنی ہی پارٹی میں ہی ووٹنگ کروا کے دیکھ لیں کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کیا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم صاحب کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 90 فیصد اراکین نے طالبان کے خلاف آپریشن کی حمایت کی تھی۔ چوہدری نثار پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت نافذ کرلیں اور جمہوری رائے کا احترام کرنا سیکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button