مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے شام ميں صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

04 اپریل, 2014 13:48

protest1قبائلی علاقے پاراچنار میں بھی مختلف مذہبی تنظیموں نے شام ميں صحابہ کرام کے مزارات کو منہدم کرانے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے شام کے معاملات ميں مداخلت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاراچنار کے تمام تنظیموں کے زیر نگرانی شام میں صحابہ کرام کے مزارات کو منہدم کرانے اور حکومت پاکستان سے شام کے معاملات میں مداخلت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس پاراچنار پریس کلب پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کی۔ احتجاجی جلسے میں آئی ایس او پاراچنار، آئی او پاراچنار، تحریک حسینی، انصارالحسین پاکستان پاراچنار اور مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار سمیت دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسے میں پاراچنار ميں تمام مذہبی تنظیموں نے شام ميں صحابہ کرام کے مزارات کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عالم اسلام کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ منیر حسین ، سید امین حسین، مرتضی حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ شام ميں صحابہ کرام کے زیارات اور مقدس مقامات کو نقصان پہنچانا غیر مسلم قوتوں کی گہری سازش ہے اور مسلم حکمران ان سازشوں کو بے نقاب کرانے ميں اپنا کردار ادا کریں ۔ مقررین نے اعلان کیا کہ اگر پاکستانی حکمرانوں نے شام کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح نہ کی تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

10:29 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔