حکومت نے 100 مزید دہشتگردوں کو رہا کرنے کی تیاری کرلی

04 اپریل, 2014 11:12

taliban56حکومت اور طالبان کے مابین جاری مذاکرات کے نتیجے میں مزید 100 طالبان دہشتگردوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ اسلام زیب کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کی فہرست میں شامل 100 اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کیا جا رہا ہے، یہ قیدی آئندہ چند روز میں رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم آفس کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ اس ضمن میں وزیر اعظم کی طرف سے کوئی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

1:11 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔