پاکستان

شام میں صحابہ کے مزاروں کی توہین کے خلاف اہلسنت جماعتوں کے مظاہرے

azmat shabaاہل سنت والجماعت کی تنظیمات اور جید علماء و مشائخ کی اپیل پر آج جمعہ کو ملک بھر میں ’’شام میں حضرت عمار بن یاسرؓ اور حضرت اویس قرنیؓ کے مزارات کی توہین‘‘ کے خلاف ’’یوم احتجاج منایا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات مدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، ختم نبوت کے حوالے سے 10 جماعتوں کا اتحاد ’’مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت ‘‘کے امیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، جامعۃ الازہرہ کے ناظم اعلیٰ اور سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان علامہ محمد قاسم علوی، خیرالامم فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر سید کرامت علی حسین شاہ، آستانہ غوثیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری اور دیگر نے یوم احتجاج منانے کی کال دی تھی۔

یوم احتجاج کے سلسلہ میں جمعہ کے خطابات میں خطبا حضرات نے شام میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی۔ علما کرام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو صرف اپنا روحانی مرکز ہونے کی وجہ سے عزت وتکریم دیتے ہیں اگر سعودی عرب میں خانہ خدا مدینہ منورہ میں حبیب خداﷺ کا بسیرا نہ ہوتا تو کوئی سعودی عرب کو پوچھتا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے اس روحانی سٹیٹس کو امریکہ کے ہاں گروی رکھ دیا ہے جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں مزارات مقدسہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ شامی باغی اولاد یزید سے ہیں جن ک اسلام سے دور پار کا بھی کوئی تعلق نہیں۔ مزارات مقدمہ کی توہین کے خلاف ملک بھر مختلف مقامات مظاہرے بھی کئے گئے ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے عنقریب اہل سنت والجماعت کا اہم اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button